سیفٹی فرسٹ ایکسپو آسٹریلیا ‘اور ’پراجیکٹ قطر‘نمائشوں میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب
لاہور(نیوز رپورٹر)ٹی ڈی اے پی نے سیفٹی فرسٹ ایکسپو آسٹریلیا اور پراجیکٹ قطر میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب کر لیں۔ 29اپریل سے یکم مئی تک دوحہ میں منعقد ہونے والی پراجیکٹ قطر میں بلڈنگ اینڈ کنسٹرکشن میٹریل ،پی وی سی پائپس،سٹیل، ماربل، سیرامک ٹائلز، ووڈن فلورنگ، انسولیشن میٹریل، پینٹ ،کیبلز، الیکٹریکل ایکوپمنٹ، سیفٹی میٹریل/ایکوپمنٹ ،کنسٹرکشن ٹولز، ماربل فنشڈ پروڈکٹس اوراسی نوعیت کی دیگر پروڈکٹس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔ سیفٹی فرسٹ ایکسپو 9تا 11مئی میلبورن میں منعقد ہو گی جس میں پروٹیکٹو /فائر فائٹنگ کلاتھنگز،سیفٹی گلوز اور ایکوپمنٹ، ورک وئیر،فائر اورہیٹ پروف کلاتھنگ ، پروٹیکٹو کلوتھنگ/ایکوپمنٹ اور فرسٹ ایڈ کی مصنوعات کے سٹالز لگائے جائیں گے ۔
سیفٹی فرسٹ نمائش میں شرکت کیلئے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15جنوری جبکہ پراجیکٹ قطر کیلئے 17جنوری مقرر کی گئی ہے۔