توانائی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات30 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، گوہراعجاز

توانائی کی قیمتوں میں کمی سے برآمدات30 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں، ...

کراچی (اکنامک رپورٹر ) صنعتی شعبہ کیلئے توانائی کی قیمتوں میں کمی سے شعبہ ملکی برآمدات کو30 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن( اپٹما) کے پیٹرن انچیف گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومتی اقدامات سے ملکی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ کپاس کی فی ایکڑ پیداوارمیں اضافہ سے سالانہ3.5 ملین بیلز کی درآمدات کی کمی سی1.1ارب ڈالرکے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کاوشوں سے روئی کی پیداوار20 ملین بیلز تک بڑھنے سے نہ صرف زرمبادلہ کی بچت ہوگی بلکہ برآمدات میں بھی3 ارب ڈالرسالانہ کا اضافہ کیا جاسکے گا۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو بجلی و گیس سمیت دیگر سہولیات کم نرخوں پر فراہمی سے شعبہ کی ترقی اور قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی اور صنعتی شعبہ ملکی برآمدات کو سالانہ30 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

مزید : کامرس


loading...