وزیر اعظم کی توجہ سے توانائی کا بحران حل ہوگا‘ شاہد رشید

وزیر اعظم کی توجہ سے توانائی کا بحران حل ہوگا‘ شاہد رشید

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک میں گیس کے حالیہ بحران کے بعد وزیر اعظم عمران خان توانائی کے شعبہ کو خصوصی توجہ دے رہے ہیں جو خوش آئند ہے۔بحران کی تحقیقات میں ان کی سنجیدگی سے سازشی عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی جس سے اس اہم شعبے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھے گی اور ملک میں انرجی سیکورٹی کی صورتحال بہتر ہو جائے گی جو ملکی ترقی کے لئے ضروری ہے۔ شاہد رشید بٹ نے اتوار کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ گیس بحران کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ مستقبل میں کسی کو منافع کی خاطر ملکی معیشت سے کھیلنے کی ہمت نہ ہو۔انھوں نے کہا کہ توانائی کی صورتحال بہتر کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے اس لئے کاروباری برادری ایسی تمام کوششوں کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ آئل مافیا کے اشارے پر ملک میں گیس کا مصنوعی بحران پیدا کرنے اور ایل این جی کے شعبہ کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی ضرورت ہے جبکہ ایل این جی کی درآمدات کے نظام کو ایک محکمے کے ماتحت کرنا ضروری ہو گیا ہے۔ملک میں ایندھن ذخیرہ کرنے کی استعداد بڑھائی جائے جبکہ گیس بینک بھی قائم کئے جائیں تاکہ ایمرجنسی میں عوام کو ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ متاثر نہ ہونے پائے۔

مزید : کامرس


loading...