سکھر چیمبرکی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سفارش کا خیرمقدم

سکھر چیمبرکی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی کمی کی سفارش کا خیرمقدم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر(یواین پی )ایوانِ صنعت و تجارت سکھرکے صدر محمد رفیق ڈوسانی، سینئر نائب صدر خواجہ جلیل احمد، نائب صدر گرداس وادھوانی اور اراکینِ مجلسِ انتظامیہ نے اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی سفارش کا خیرمقدم کرتے سراہا ہے ، جاری کردہ اعلامیہ کی مطابق ایوان صنعت و تجارت سکھر کے عہدیدران نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کی سمری منظور کرتے ہوئے مہنگائی کے شکار عوام کیلئے سہولت فراہم کرے ،ایوان کے عہدیداران نے کہا کہ پیٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی سے عوام کے سفری اخراجات کم ہونگے جبکہ سامانِ تجارت کے نقل و حمل پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح کمی ہوگی جس کے اثرات اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کی صورت میں ظاہر ہونگے۔

ایوانِ صنعت و تجارت سکھر پیٹرولیم پراڈکٹس کی قیمتوں میں کمی کواقتصادی صورتحال بہتر بنانے کی جانب مثبت پیشقدمی قرار دیتا ہے اور اس اقدام سے کاروباری اخراجات میں کمی کا ذریعہ تصور کرتا ہے جس کیلئے اربابِ اختیار کو سراہا جانا چاہیے۔

مزید :

کامرس -