ایس ای سی پی ‘مالیاتی اداروں کے فرائض کے بارے میں آگہی سیمینار

ایس ای سی پی ‘مالیاتی اداروں کے فرائض کے بارے میں آگہی سیمینار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(یواین پی )ایس ای سی پی نے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے سلسلے میں مالیاتی اداروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کے بارے میں آگہی فراہم کرنے کے لئے اسلام آباد میں سیمینار منعقد کیا گیا۔ جس میں سکیورٹیز کماڈٹیز بیمہ تکافل غیر بینکی مالیاتی کمپنیوں اورمضاربہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔لاہور میں موجود ماہرین نے وڈیو لنک کے ذریعے سیمینار میں شرکت کی۔ ایس ای سی پی کے ڈائریکٹر طارق بختاور نے شرکا کو اینٹی منی لانڈرنگ کے قانون اور ریگولیٹری فریم ورک کے بارے میں آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ انہیں اس سلسلے میں انہیں کس قسم کی احتیاط کرنی ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری فریم ورک میں آنے والی کمپنیوں کو اپنے کاروبار کی حرکیات اور اس سلسلے میں پیش آنے والے خطرات جن کا تعلق کسٹمرز پراڈکٹس چینلز اور جغرافیائی مقامات سے ہوکو بخوبی سمجھنا چاہیے۔

مزید :

کامرس -