انڈونیشیاوملائیشیا کے پام آئل کے ذخائر 8 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع

انڈونیشیاوملائیشیا کے پام آئل کے ذخائر 8 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع

بیجنگ(یواین پی )صنعتی ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال کے اختتام پر انڈونیشیااورملائیشیا کے پام آئل کے ذخائر 8 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ پیداوار میں اضافہ اور طلب میں کمی ہے۔ان خیالات کا اظہار چینمیں ہونے والے ایک بین الاقوامی کانفرنس کے دوران صنعتی ماہرین نے کیا۔انھوں نے کہا کہ 2018 کے اختتام پر ملائیشیا کے پام آئل کے ذخائر 3.3-3.5 ملین ٹن جبکہ انڈونیشیا میں 5 ملین ٹن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے جس سے عالمی مارکیٹ میں اس کے نرخ بھی یقیناًمتاثر ہوں گے۔ ماہرین نے کہا کہ رواں سال(2018 میں) پام آئل کی کل عالمی پیداوار بڑھ کر 65.7 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے، 2017 میں پام آئل کی پیداوار 63.92 ملین ٹن رہی تھی۔انھوں نے 2019 کے دوران پام آئل کی پیداوار 70.5 ملین ٹن رہنے کی پیش گوئی بھی کی ہے۔ یاد رہے کہ 2017 کے اختتام پر ملائیشیا کا پام آئل سٹاک 2.73 ملین ٹن جبکہ انڈونیشیا میں 4.02 ملین ٹن رہا تھا۔

مزید : کامرس


loading...