پا ک ایران تجارتی حجم5ارب ڈالر تک بڑھانا ہوگا‘خواجہ حبیب

پا ک ایران تجارتی حجم5ارب ڈالر تک بڑھانا ہوگا‘خواجہ حبیب

لاہور(نیوز رپورٹر )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاک ایران تعلقات سنہرے دور میں داخل ہو چکے ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں دو نوں ممالک کے درمیان ٹرین کے ذریعے ٹرانزٹ ٹریڈ میں 59 فیصد اضافہ خوش آ ئند ہے، نئے سال میں مشترکہ تجارتی حجم کی سطح کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر پانچ ارب ڈالر تک پہنچا نے کیلئے دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینا ہو گا۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے تہران سے آ نے والے تجارتی وفد سے اپنے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ کی حوصلہ افزائی کر کے دونوں ممالک یکساں فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ پا کستان نے ہمیشہ نے ایران کیساتھ تجارت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں سر مایہ کاری کے واسیع مواقع موجود ہیں، ایرانی تاجروں کیساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پا ک فیڈریشن کے پلیٹ فارم سے جلد لاہور اور تہران میں پا کستانی اور ایرانی مصنوعات کی عالمی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس سے دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔حبیب الرحمان نے کہا کہ، آئل، گیس اور کیمیکل سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی وسیع گنجاش ہے جس سے دونوں ممالک کو استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پا کستان دودھ کی پیداوار میں نمایا مقام رکھتا ہے، ڈیری سیکٹر میں ایران کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا یا جا سکتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تجارتی تعلقات سے خطے میں خوشحالی کے نئے دروازے کھلیں گے۔

مزید : کامرس


loading...