رواں مالی سال سونے کی قومی درآمدات میں 6.28 فیصد کی کمی

رواں مالی سال سونے کی قومی درآمدات میں 6.28 فیصد کی کمی

اسلام آباد(یواین پی )رواں مالی سال کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 6.28 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریاتپاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2018 کے دوران سونے کی درآمدات 82 لاکھ 14 ہزار ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی تا نومبر 2017 کے دوران سونے کی درآمدات کا حجم 87 لاکھ 64 ہزار ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اس طرح جولائی تا نومبر 2017 کے مقابلہ میں جولائی تا نومبر 2018 کے دوران سونے کی درآمدات میں 6 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید : کامرس


loading...