مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.90 فیصد کی کمی

مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.90 فیصد کی کمی

اسلام آباد(یواین پی )رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی پانچ ماہ میں جولائی تا نومبر کے دوران مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات میں 17.90 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا نومبر 2018 کے دوران تین ارب 72 کروڑ 97 لاکھ 20 ہزارڈالر کی مشینری درآمد کی گئی ہے جبکہ جولائی تا نومبر 2017 کے دوران درآمدات کا حجم 4 ارب 54 کروڑ 28 لاکھ 25 ہزار ڈالر رہا تھا۔اس طرح جولائی تا نومبر 2017 کے مقابلہ میں جولائی تا نومبر 2018 کے دوران مشینری کی مجموعی قومی درآمدات میں 17.9 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں سب سے زیادہ 52.58 فیصد کی کمی ہوئی ہے اور درآمدات کا حجم ایک ارب 10 کروڑ 15 لاکھ 71 ہزار ڈالر کے مقابلہ میں 52 کروڑ 23 لاکھ 34 ہزار ڈالر تک کم ہو گیا۔اسی طرح تعمیراتی مشینری کی درآمدات میں 28.98 فیصد اور ٹیکسٹائل مشینری کی درآمدات میں بھی 19.57 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران صرف زرعی مشینری کی درآمدات میں 7.02 فیصد جبکہ دفتری مشینری کی درآمدات میں 5.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس


loading...