وزیر خارجہ کی قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیرپورٹ آمد ،عام مسافروں کیساتھ قطار میں لگ کر بورڈنگ پاس حاصل کیا

وزیر خارجہ کی قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائیرپورٹ آمد ،عام مسافروں ...

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول ائرپورٹ پہنچے ٗعام مسافروں کے ساتھ قطار میں لگ کر بورڈنگ پاس حاصل کیا جبکہ وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی کے قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ اتوار کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر قطر روانگی کیلئے بغیر پروٹوکول نیو اسلام آباد ائرپورٹ پہنچے جہاں انہوں نے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہو کر بورڈنگ پاس حاصل کیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے عام مسافروں کے ساتھ قطار میں کھڑے ہونے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور وزیر خارجہ کے ہمراہ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ شہریوں نے کہا کہ حکمران اگر اپنے شاہی خرچے ختم کر دیں اور عام عوام کے درمیان رہیں تو اس ملک میں تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ائرپورٹ پر عوامی انداز میں تمام مراحل سے گزرے۔

بغیر پروٹوکول

مزید : صفحہ اول


loading...