سندھ حکومت زرداری کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے 18 ویں ترمیم کو چھیڑیں گے نہ گورنر راج لگے گا،فواد چوہدری

سندھ حکومت زرداری کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے 18 ویں ترمیم کو چھیڑیں گے نہ ...

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد کا کہنا ہے کہ اٹھارہویں ترمیم کو چھیڑا جائے گا نہ سندھ میں گورنر راج لگے گابس بدلے میں سندھ حکومت یہ کرے کہ آصف زرداری کے کیس میں شفاف ٹرائل ہونے دے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آصف زرداری، بلاول بھٹو، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت 172 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے جانے کے بعد پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔دونوں جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے پر تنقید اور الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ پروگرام ’’جرگہ‘ ‘میں فواد چوہدری نے پیپلز پارٹی کو سندھ میں گورنر راج نہ لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کا نام جے آئی ٹی رپورٹ میں ہے اور پیپلزپارٹی مراد علی شاہ کے بجائے کسی اور کو وزیراعلیٰ بنائے کیوں کہ وزیراعلیٰ سندھ کی تبدیلی چاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی سے اخلاقیات کی امید کرنا مشکل ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ زرداری اور نواز شریف نے کیا کیا لہٰذا پیپلزپارٹی اور ن لیگ شفاف تحقیقات کی حمایت کرے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول


loading...