مہمند ڈیم منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب منسوخ

مہمند ڈیم منصوبے کی سنگ بنیاد کی تقریب منسوخ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) مہمند ڈیم منصوبے میں اہم پیش رفت، زمین کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ واپڈا نے مقامی انتظامیہ کو 68 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کر دےئے۔ مہمند ڈیم منصوبے تعمیراتی کام کا اغاز فوری طور پرہو گا اتوار کے روز واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے مہمند ڈیم منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ مقامی عمائدین ، ارکان اسمبلی اور صوبائی حکومت کی معاونت سے ہوا ہے واپڈا نے مقامی انتظامیہ کو 68 کروڑ 40 لاکھ روپے منتقل کر دےئے ہیں مہمند ڈیم منصوبے کا تعمیراتی کام کا آغاز فوری طور پر ہو گا۔
معاہدہ طے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 2 جنوری کو ہونیوالی مہمند ڈیم منصوبے کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب کو منسوخ کردیا۔واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے ترجمان نے تصدیق کی کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان میاں ثا قب نثار کے ہمراہ ڈیم منصوبے کے انعقاد کی تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے اور نئی تاریخ کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔تاہم وزیر اعظم کے ترجمان افتخار درانی تقریب کی منسوخی کے حوالے سے لاعلم تھے ۔رابطہ کیے جانے پر ان کا کہنا تھا میں اسلام آباد سے دور ہوں اور اس بار میں مجھے علم نہیں۔واضح رہے مہمند ڈیم پر 309 ارب روپے کی لاگت آئے گی جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں پانی کی کمی کو پورا کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا تھاملک میں پانی کی قلت بڑھ رہی ہے اور پانی کے مزید ذخائر ہونا پاکستان کی عوام اور اس کی معیشت کے لیے انتہائی ناگزیر ہے ۔ ا طلا عات کے مطابق مہمند ڈیم کی تقریب کی منسوخی ہائیڈرو پاور پروجیکٹ منصوبے کا کنٹریکٹ دیے جانے پر ہونیوالے تنازع کی وجہ سے ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -