جنوری کے وسط میں 155 ارب کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیار

جنوری کے وسط میں 155 ارب کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمری تیار

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے آئندہ ماہ کے وسط میں مزید ٹیکس عائد کرنے کی سمر ی تیاری کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سپلیمنٹری بل کی تیاری کا خاکہ تیار کرلیا جس میں جنوری کے وسط میں 155 ارب روپے کے مزید ٹیکس عائد کرنے کی تجویز دی ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق سپلیمنٹری بل میں غیر ملکی گاڑیوں پر درآمدی ٹیکس میں اضافے کی تجویز بھی شامل ہے جبکہ جنرل سیلز ٹیکس کی شرح یکساں کیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت مختلف اشیاء پر سیلز ٹیکس کی شرح یکساں نہیں ہے اور سیلز ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے لے کر 22 فیصد تک ہے۔ذرائع کے مطابق برآمدی صنعتوں میں استعمال ہونیوالے خام مال پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرنے کی تجویز بھی سپلیمنٹری بل میں شامل ہے۔

ٹیکس سمری

مزید : صفحہ اول


loading...