چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انور الحق آج ریٹائر ہو جائینگے

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد انور الحق آج ریٹائر ہو جائینگے

لاہور(نامہ نگار) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد انور الحق اپنے عہدے کی معیاد پوری ہونے پر آج ( پیر )31دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ نامزد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان کل (منگل )یکم جنوری کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤ س لاہور میں ہو گی جہاں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور جسٹس سردار محمد شمیم احمد خان سے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیں گے۔جسٹس سردار محمد شمیم 31دسمبر 2019ء تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے پر موجو د رہیں گے ۔

انورالحق ریٹائر

مزید : صفحہ اول


loading...