العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کوسزا کیخلاف رواں ہفتے اپیل دائر کی جائیگی

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کوسزا کیخلاف رواں ہفتے اپیل دائر کی جائیگی

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جانب سے پیرسے شروع ہونیوالے ہفتے کے دوران العزیزیہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل کرینگے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کے وکلاء نے احتساب عدالت کی جانب سے العزیزیہ ریفرنس میں سنائی جانے والی سزا کے خلاف اپیل تیار کرلی ہے ۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نوازشریف کے وکلاء نے سزا کے خلاف اپیل نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی مشاورت سے کی تیار کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ سزا کے خلاف مجوزہ اپیل کا متن سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو بھجوا دیا گیاہے سابق وزیر اعظم جائزہ لینے کے بعد اپیل کی دستاویزات پر دستخط کر ینگے اور وکلاء کی جانب سے احتساب عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا ہائی کورٹ میں چیلنج کی جائیگی ۔

العزیزیہ ریفرنس

مزید : صفحہ اول


loading...