رانا ثناء کے فواد چوہدری پر الزامات، پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے تصدیق کر دی

رانا ثناء کے فواد چوہدری پر الزامات، پی ٹی آئی رہنما حامد خان نے تصدیق کر دی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے وفاقی وزیر اطلاعات پر الزامات کی تصدیق کر دی۔رانا ثناء نے وفاقی وزیر اطلاعات پر الزام عائد کیا تھا جب فواد چوہدری کے چچا چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تھے تو وہ لوگوں سے پیسے لے کر فیصلے کراتے تھے۔حامد خان نے رانا ثناء اللہ کے الزامات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اپنی کتاب میں جسٹس افتخار حسین کے جس بھتیجے کا ذکر کیا تھا وہ فواد چوہدری ہی تھے۔ جسٹس افتخار حسین کے دور میں لاہور ہائیکورٹ میں بہت کرپشن تھی۔واضح رہے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے چچا جسٹس (ر) افتخار حسین چوہدری 7 ستمبر 2002 سے 31 دسمبر 2007 تک چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ رہے ہیں۔

الزامات تصدیق

مزید : صفحہ اول


loading...