مہنگائی کی چیخیں ’’دھاڑ‘‘ میں بدل رہی ہیں جو حکومت گرا دیں گی ،بلاول

مہنگائی کی چیخیں ’’دھاڑ‘‘ میں بدل رہی ہیں جو حکومت گرا دیں گی ،بلاول

کراچی(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے پورے پاکستان سے چیخیں آرہی ہیں بجلی ، گیس مہنگی، پٹرول مہنگا، غریب کے سر پر نہ چھت، نہ پیٹ میں روٹی، نہ تن پہ کپڑا، یہ چیخیں اب دھاڑ میں بدل رہی ہیں اور یہْ دھاڑ آپکی حکومت گرادیگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں بلاول بھٹو نے کہا جی ہاں ، سندھ سے چیخیں آرہی ہیں ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنیوالے سندھ کو گیس نہیں دی جارہی۔ سندھ سے چیخیں آرہی ہیں سندھ کو پانی نہیں دیا جارہا،سندھ سے چیخیں آرہی ہیں سندھ کی زراعت تباہ ہورہی ہے اور صنعتیں تباہ ہورہی ہیں ،پورے پاکستان سے اٹھنے والی عوام کی یہ دھاڈیں آپکی حکومت گرادیں گی۔

بلاول بھٹو

کراچی (آئی این پی ) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر کے سندھ کی سیاسی صورتحال پر تباد لہ خیال کیا۔ اتوار کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ بلاول ہا ؤ س پہنچے جہاں انہو ںے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ۔ذرائع کے مطابق 15 منٹ تک جاری رہنے والی ملاقات کے دوران سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی کل کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ اتحادیوں اور ہم خیال لوگوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

مزید : صفحہ اول


loading...