طلاق ثلاثہ بل منظوری کیلئے آج بھارتی ایوان بالامیں پیش کیا جائیگا

طلاق ثلاثہ بل منظوری کیلئے آج بھارتی ایوان بالامیں پیش کیا جائیگا

نئی دہلی (آئی این پی ) بھارت میں طلاق ثلاثہ کو مجرمانہ نوعیت کا اقدام قرار دئیے جانے کیلئے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل لوک سبھا سے منظو ر ہونے کے بعد آج پیر کو پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا )میں پیش کیا جائے گا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم خواتین (شادی بیاہ میں تحفظ) بل 2018کے نام سے سرکار کی طرف سے پیش کیا گیا بل آج راجیہ سبھا میں پیش کیا جائے گا تاہم ایوان بالا میں حزب اختلاف کو ہی اکثریت حاصل ہے جبکہ مرکز کی حامی سمجھے جانے والی اے آئی اے ڈی ایم کے نے بھی اس قانون سازی کی مخالفت کی ہے ۔واضح رہے کہ لوک سبھا میں حزب اختلاف نے یہ موقف اختیار کیا کہ اس بل کو منتخب کمیٹی کو بھیجا جائے ۔یاد رہے کہ ایک برس قبل بھی اس بل کو لوک سبھا میں منطور کیا گیا تھا لیکن راجیہ سبھا میں حزب اختلاف نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔

طلاق ثلاثہ بل

مزید : صفحہ اول


loading...