پاکستان کے مدنیہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ، رمیش کمار

پاکستان کے مدنیہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ، رمیش کمار

کراچی ( آن لائن) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کہاہے کہ پرویز مشرف کا دور اقلیتوں کیلئے بہت اچھاتھا پاکستا ن کے مدینہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیش کمار نے کہا کہ پرویز مشرف کادور ہندو اقلیت کے لئے بہت اچھا تھا اس کے بعد باتیں بہت ہوتی ہیں لیکن کیا کچھ نہیں جاتاپاکستان کے مدینہ ماڈل بننے میں ابھی دیر ہے یہاں پر مسئلہ عمل در آمد کا ہے قوانین بنتے ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں ہوتا،میں چاہتا ہوں کہ اقلیت کے مسائل حل ہوں اوراس کیلئے حکومت میں کوئی پوزیشن ہونی چاہئے یہ بدقسمتی ہے کہ وفاقی کابینہ میں ابھی تک ایک بھی اقلیتی وزیر نہیں ہے میں سیاست کو خدمت سمجھتا ہوں اور حق بات کرتا ہوں پاکستان کی سٹیبلشمنٹ کوپتہ ہے کہ اس ملک میں اقلیت بستی ہے اسٹیبلشمنٹ کا کردار ہر ملک میں ہوتاہے جو ملک کی بہتری کیلئے ہوتاہے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے لکھنے کاشوق ہے جو میں رات کو سوتے ہوئے یا کبھی قبل ازوقت اٹھ کر پورا کرلیتا ہوں۔

،ڈاکٹر رمیش کمار

مزید : صفحہ اول


loading...