سابق صدر اوباما نے ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات رکوائیں، ٹرمپ

سابق صدر اوباما نے ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات رکوائیں، ٹرمپ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے سابق صدر اوباما کی حکومت میں محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات رکوائیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوکس نیوز کو انٹرویو میں انکشاف کیا سابق صدر اوباما کے زیر پرستی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی نے ہیلری کلنٹن کے خلاف تحقیقات میں دھاندلی سے کام لیا اور حقائق کو تبدیل کرکے انہیں فائدہ پہنچایا۔یہ بات اب سچ ثا بت ہوگئی ہے ہیلری کلنٹن کیخلاف تحقیقات کا رخ موڑ کر میری جانب کردیا گیا تاہم اب غیر قانونی طریقوں اور کرپشن سے متعلق درست حقائق سامنے آگئے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر نے چین کیساتھ تجارتی معاہدے میں بڑی پیش رفت کے امکان کا اظہار کرتے ہوئے بتایاچینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر طویل اور مثبت بات چیت ہوئی ہے۔ رواں برس تجارتی جنگ کے باوجود امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی معاہدے اچھے طریقے سے آگے بڑھے جبکہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کیلئے بات چیت جاری ہے۔
ٹرمپ

مزید :

صفحہ اول -