حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے،مریم اورنگزیب
اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں میڈیکل بورڈ کی تجویز کے باوجود اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ایم ار آئی ٹیسٹ نہ کروانا حکمرانوں کے ذہنی بیمار ہونے کی واضح علامت ہے شہباز شریف کی صحت کو خطرہ ہوا تو عمران خان اورنیب زمہ دار ہو ں گے ۔ اتوار کے روز اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا طبی معائنہ نہ کرانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں انسانی زندگی سے نہ کھیلیں ۔ میڈیکل بورڈ کی تجویز کی روشنی میں شہباز شریف کا ایم آر آئی ٹیسٹ گزشتہ روز ہونا تھا لیکن پنجاب ہوم ڈیپارٹمنٹ ،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے دانستہ لیت ولعل سے کام لیا اور مختلف حیلے بہانوں سے شہباز شریف کو انتظار کروا یا جاتارہا انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے کیسز سروائیور کے ساتھ ایسا سلوک حکمرانوں کے ذہنی بیمار ہونے کی واضح نشانی ہے اگر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو کچھ تو نیب اور وزیراعظم عمران اس کے زمہ دارہوں گے۔
مریم اورنگزیب