اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد میں نیو ایئر نائٹ پروگراموں پر پابندی عائد کردی گئی

اسلام آباد(آن لائن)وزارت داخلہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے نیو ایئر نائٹ کے پروگراموں پر پابندی لگا دی جبکہ اسلام آباد پولیس نے ضلع بھر میں سکیورٹی الرٹ کر تے ہوئے بغیر کاغذات کے اسلام آباد میں گاڑیاں اور موٹر سائیکل داخل نہیں ہو سکیں گی ۔ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی ہے نیو ایئر نائٹ کے نام پر وفاقی دارلحکومت میں کوئی بھی تقریب نہ کرنے کی اجازت دی جائے اور اگر کسی بھی تنظیم یا این جی او کوئی اجازت نامہ دیا گیا ہے تو وہ بھی منسوخ کر دیا جائے جس پر آج ڈ پٹی کمشنر اسلام آباد نیو ایئر نائٹ کی تقریبات کے اجازت نامے منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے جبکہ وزارت داخلہ نے اسلام آباد پولیس کو بھی ہدایت کی ہے کہ نیو ایئر نائٹ کے نام پر وفاقی دارالحکومت میں اسلحہ کی نمائش ہرگز برداشت نہ کی جائے گی اور فائرکریکرز اور آتش بازی کرنیوالوں کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جائے گی.تمام حساس مقامات اور مارکیٹس میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کر دئے گئے ہیں جبکہ چیکنگ کیلئے ضلع بھر میں سپیشل ناکہ جات بھی لگائے جائیں گے اور کاغذات کے بغیر گاڑیوں و موٹرسائیکلز کو وفاقی دارلحکومت میں داخلے کی اجازت بھی نہیں ہوگی اور نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ یا ریس لگانے والوں کے خلاف بھی وفاقی پولیس سخت کارروائی کرے گی۔

نیو ائیرنائٹ

مزید : صفحہ اول


loading...