عمران فاروق قتل کیس، ایف آئی اے نے انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہا ئیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ایف آئی اے کی جانب سے دائر درخواست میں انسداد دہشتگردی کی عدالت اور ملزمان کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ در خواست میں ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی کہ مزید شواہد کے حصول کیلئے برطانیہ سے رابطے میں ہیں، قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے استغا ثہ کو بھرپورکیس پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔واضح رہے ایف آئی اے نے برطانیہ سے مزید شواہد حاصل کرنے کیلئے 3 ماہ کا وقت مانگا تھا تاہم انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست مسترد کردی تھی۔
فیصلہ چیلنج