سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5ماہ میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا ، رانا ثناء اللہ

سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5ماہ میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا ، رانا ثناء اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد (این این آئی)سا بق صوبا ئی وزیر قا نون مسلم لیگ (ن)کے رہنما را نا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈوزیر اعظم نے 5مہینوں میں ملک کا بیٹرا غرق کر دیا ٗپاکستان آج اپنے مستقبل کی تلاش میں ہےٗ نواز شریف کوملک ایٹمی قوت بنانے اندھیرے دور کر نے ملک سے دہشت گردی دور کر نے کی سزا دی جا رہی ہے۔ اتوار کو مسلم لیگ کے 112ویں یوم تا سیس کے موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کسی بھی ٹھیکے کسی منصو بے میں ایک رو پے کی کرپشن ثا بت نہیں ہو ئی آج وہ جس مقدمے کی سزا جیل مین کاٹ رہے ہیں وہ 28 مئی 1998کو ایٹمی دھماکے کر کے ایٹمی قوت بنا نا تھا ملک سے اندھیروں کا خا تمہ تھا ملک سے دہشت گردی کا خا تمہ تھا متعدد عپر پاورز کی نارضگی لیکرملک میں سی پیک بنانا تھاملک کو ترقی کی راہ پر گا مزن کر نا تھا آج میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو ملک اور عوام کی خد مت کر نے سلہ دیا جا رہا نواز شریف کے خلاف کرپشن تو ثا بت نہ ہو سکی عوام کی خدمت ثا بت ہو گئی ۔ا نہوں نے کہ میاں نوا شریف کی عمر69سال ہے ان سے 82سا ل کا حساب ما نگا جا ریا ہے احتساب سب کا ہو نا چا ہیے انتقا می کاروا ئیاں نہیں ہو نی چا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عوام جا نتے ہیں کہ میاں نوازشریف کا دور اچھا تھا آج تجدید عہد کا دن کہ ہم میاں نواز شریف کو چو تھی بار ملک کا وزیراعظم بنا کر ایک مرتبہ پھر عوام کی خدمت کرنے کا سلسلہ یہں سے شروع کر یں یہاں یہ سلسلہ ختم کیا گیا تقریب سے سابق وفاقی وزیر اخرم انصاری ،سا بق ایم ایز میاں مناں سا بق ایم پی ایز شیخ اعجاز،ایم پی ایز مہر حا مد شید ،خا لدہ منصور نے بھی خطاب کیا۔
رانا ثناء اللہ

مزید :

صفحہ اول -