چیئر مین سینیٹ کی علی رضا عابدی کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

چیئر مین سینیٹ کی علی رضا عابدی کے گھر آمد، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی ایوانِ بالا کے اراکین کے وفد کے ہمراہ کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق ایم این اے علی رضا عابدی کے گھر گئے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ علی رضا عابدی ایک مْخلص اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے اور اْنکی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔اْنہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ علی رضا عابدی کے قاتلوں کی گرفتاری کیلئے آپس میں رابطہ کاری کو بہتر بناتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کریں اور قاتلوں کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔انہوں نے اللہ تبارک و تعالیٰ سے مرحوم علی رضا عابدی کے درجات کی بْلندی کیلئے دْعا کی اور اْنکے اہلِ خانہ سے ہمدردی کا اِظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ کے ہمراہ سینیٹ میں قائدِ ایوان سینیٹر شِبلی فراز، سینیٹرز دلاور خان، اورنگزیب اورکزئی، ایوب آفریدی، فدا محمد خان، کہدا بابر، احمد خان، سجاد احمد طوری ،اعظم خان سواتی اور نصیب اللہ بازئی شامل تھے۔

مزید :

صفحہ اول -