پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، شہباز شریف صدارت کرینگے

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ ہوگا، شہباز شریف صدارت کرینگے

اسلام آباد (این این آئی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو چیئرمین کمیٹی اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا ٗ اجلاس میں آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کمیٹی کو آڈٹ سے متعلق معاملات پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ منگل کو کمیٹی کے اجلاس میں قومی احتساب بیورو کی جانب سے کمیٹی کی طرف سے نیب کو بھجوائے گئے کیسز پر پیش رفت پر بریفنگ دی جائیگی۔ پی اے سی کا اجلاس (کل) منگل کو بھی صبح ساڑھے دس بجے ہو گا جس میں پاور ڈویژن کی طرف سے کارکے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ وزارت آبی وسائل کی طرف سے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کے جاری منصوبوں بشمول نولانگ ڈیم پر کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی ۔

پی اے سی

مزید : صفحہ اول


loading...