سیاسی انتشار پھیلا کر احتساب کے عمل کو روکانہیں جا سکتا ، علی زیدی
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیربرائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ سیاسی انتشار پھیلا کر احتساب کے عمل کو روکانہیں جا سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق علی زیدی نے کہاکہ سیاسی انتشار پھیلا کر احتساب کاعمل روکانہیں جا سکتا ، احتساب سب کا ہوگا چاہئے ہماری پارٹی کا کارکن ہی کیوں نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش کے پوری پی ایس ایل پاکستان میں ہو۔اس سوال پر کہ آپ پی ایس ایل کی کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گے تو جواب میں وفاقی وزیرنے کہاکہ میں تمام ٹیموں کو سپورٹ کروں گا کیونکہ پی ایس ایل کی ساری ٹیمیں پاکستانی ہیں۔
علی زیدی