مہمند ڈیم منصوبے میں اہم پیش رفت زمین کی خریداری کیلئے معاہدہ طے
اسلام آباد(آن لائن) مہمند ڈیم منصوبے میں اہم پیش رفت، زمین کی خریداری کے لئے معاہدہ طے پا گیا۔ واپڈا نے مقامی انتظامیہ کو 68 کروڑ 40 لاکھ روپے ادا کر دےئے۔ مہمند ڈیم منصوبے تعمیراتی کام کا اغاز فوری طور پرہو گا اتوار کے روز واپڈا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مہمند ڈیم منصوبے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے مہمند ڈیم منصوبے کے لئے زمین کی خریداری کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ معاہدہ مقامی عمائدین ، ارکان اسمبلی اور صوبائی حکومت کی معاونت سے ہوا ہے واپڈا نے مقامی انتظامیہ کو 68 کروڑ 40 لاکھ روپے منتقل کر دےئے ہیں مہمند ڈیم منصوبے کا تعمیراتی کام کا آغاز فوری طور پر ہو گا۔