وزیراعظم سے وزیرخزانہ خیبر پختو نخوا کی ملاقات ، ٹیکس دہند گان کی تعداد بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا

وزیراعظم سے وزیرخزانہ خیبر پختو نخوا کی ملاقات ، ٹیکس دہند گان کی تعداد ...

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختو نخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے ملاقات کی ہے جس میں وزیراعظم کو صوبے کی بہتری اور ٹیکس دہند گان کی تعداد میں اضافے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز خیبرپختو نخواہ کے وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے انہوں نے وزیراعظم کو صوبے کی بہتری کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے ٹیکس دہندگان کی تعداد میں خاطر خواہ اضافے کے لئے صوبائی حکومت کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور قبائلی علاقوں کو فنڈز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

ملاقات

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...