شہباز شریف کی بطور چیئر مین پی ا ے سی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

شہباز شریف کی بطور چیئر مین پی ا ے سی تعیناتی کیخلاف درخواست کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بطور چیئر مین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کریگا ۔ ریاض حنیف راہی اور جی ایم چوہدری ایڈووکیٹس کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ شہباز شریف کی تعیناتی غیر قانونی ہے ان کے پروڈکشن آرڈر جاری کر نابھی نیب قانون کی خلاف ورزی ہے جب تک مفادات کا ٹکراؤ موجود ہے شہباز شریف کو پی اے سی کی سربراہی سے روکا جائے ۔درخواست میں وزیر اعظم کے سیکرٹری ٗ وزارت قانون ٗ سپیکر قومی اسمبلی اور شہباز شریف کوفریق بنایاگیا ہے ۔

سماعت آج

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...