رہنماتحریک لبیک افضل قادری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل

رہنماتحریک لبیک افضل قادری دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان کے رہنما افضل قادری کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق افضل قادری کو گجرات جیل سے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو (اے ایف آئی سی) راولپنڈی منتقل کردیا گیا ہے۔ انہیں ڈی ایس پی کھاریاں میاں ارشد ایلیٹ کمانڈوز کی سکیو رٹی میں لائے جہاں انہیں ڈھائی گھنٹے تک ایمرجنسی میں طبی امداد فراہم کی گئی۔افضل قاد ر ی کو مزید ٹیسٹوں کیلئے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منتقل کرکے سی ٹی اسکین، چھاتی کے ایکسرے، الٹرا ساونڈ کئے گئے۔ ابتدائی چیک اپ اور ٹیسٹس کے بعد انہیں اے ایف آئی سی ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے جس کے بعد ان کی سکیورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کو تعینات کردیا گیا اور گجرات پولیس واپس روانہ ہوگئی۔واضح رہے آسیہ مسیح کی بریت کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں خادم حسین رضوی اور پیر افضل حسین قادری سمیت تحریک لبیک کے اہم رہنما بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار ہیں۔

افضل قادری

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...