فاروق ستار کا وزیراعظم کو خط،23 رہنماؤں کیلئے سیکیورٹی مانگ لی

فاروق ستار کا وزیراعظم کو خط،23 رہنماؤں کیلئے سیکیورٹی مانگ لی

کراچی(این این آئی) ڈاکٹر فاروق ستار نے23سیاسی رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا، ایم کیو ایم بہادر آباد کے رہنماؤں کو بھی سیکیورٹی دینے کی درخواست کی ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار نے وفاق سے 23 رہنماؤں کو سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کردی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنی درخواست میں بہادر آباد کے رہنماؤں کیلئے بھی سیکیورٹی مانگی ہے۔سابق رہنما متحدہ نے کہاکہ ایم کیو ایم رہنماؤں کو سیکیورٹی دی جائے، خط کے باوجود کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔دوسری جانب پولیس حکام نے بتایاایم کیو ایم پاکستان کے مختلف رہنماؤں کو 49 پولیس گارڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں۔ متحدہ رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار کو پولیس موبائل فراہم کی جا چکی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے مزید رہنماؤں کو چند روز میں سیکورٹی دے دی جائے گی۔

فاروق ستار خط

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...