سبسڈی کسی ایک کو نہیں تمام شوگر ملز کو دی گئی تھی، مراد علی شاہ

سبسڈی کسی ایک کو نہیں تمام شوگر ملز کو دی گئی تھی، مراد علی شاہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) وزیرِ اعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے اتوارکوپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی ہے،ملاقات میں جے آئی ٹی رپورٹ اور ای سی ایل میں نام داخل کرنے کے فیصلوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں مراد علی شاہ نے سندھ حکومت کی کارکردگی پر بھی بریفنگ دی۔زیرِ اعلی سندھ نے پارٹی چیئرمین کو بتایا کہ سندھ حکومت نے شوگر ملز کو سبسڈی آئین و قانون کے مطابق دی، سبسڈی کسی ایک کو نہیں تمام شوگر ملز کو دی گئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ سبسڈی کی منظوری سندھ اسمبلی سے لی گئی تھی، سبسڈی پر اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں نے حمایت کی تھی، سبسڈی دینے کی قرارداد پی ٹی آئی کے خرم شیر زمان نے پیش کی تھی۔انھوں نے کہا کہ سبسڈی دینے کا فیصلہ صرف حکومت کا نہیں پورے ایوان کا تھا، مجھ پر الزامات عائد کر کے میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، کروڑوں لوگوں کا منتخب وزیرِ اعلی ہوں، غلط کام نہ کیا نہ کروں گا۔مراد علی شاہ نے بتایاکہ شوگر ملز کو سبسڈی دینے کا فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا گیا تھا، سندھ حکومت کی آڑ لے کر پوری پارٹی کا میڈیا ٹرائل شروع کر دیا گیا ہے۔

B

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...