فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات

فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئررہنما فاروق ستار اور پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، اس دوران علی رضا عابدی کے قتل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔فاروق ستار اور انیس قائم خانی کے درمیان ملاقات رہنما پی ایس پی ڈاکٹر صغیر کی ولیمہ کی تقریب میں ہوئی، اس دوران سیاسی صورت حال، علی رضا عابدی کے قتل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں نے امن واستحکام کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے عزم کا اظہار کیا۔فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے مستقبل میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...