ایبٹ آباد ، گیس کی بلاوجواز غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں عوام مشکلات سے دوچار

ایبٹ آباد ، گیس کی بلاوجواز غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں عوام مشکلات سے ...

ایبٹ آباد(نامہ نگار) ایبٹ آباد میں سوئی گیس کی بلا جواز غیر قانونی لوڈشیڈنگ سے لاکھوں عوام مشکلات سے دو چار ہو رہے ہیں پی ٹی آئی صوبائی حکومت کی نااہلی و غفلت اور چشم پوشی کی وجہ سے صوبہ خیبر پختون خواہ کے حصے کی گیس وفاق کو منتقل کیا جا رہی ہے جس سے ایبٹ آباد کی عوام پچھلے ایک ہفتے سے اذیت کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار صوبائی اسمبلی وسیم خان جدون نے گیس بحران پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب اراکین اسمبلی سے ایبٹ آباد کی عوام کو بڑی توقعات ہیں لیکن حکومت میں آتے ہی پہلے مرحلہ میں مہنگائی کا ایٹم بم عوام پر گرایا گیا اب سردی کی شدت بڑھتے ہی گیس کی گھنٹوں لوڈشیڈنگ کرتے ہوئے عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے حالانکہ صوبہ خیبر پختون خواہ میں استعمال سے دو گنا گیس موجود ہے اور عدالیہ عالیہ نے پورے صوبہ سمیت ایبٹ آباد میں گیس بندش پر حکم امتناعی بھی جاری کر رکھا ہے لیکن اس کے باوجود صوبہ کی گیس وفاق کو منتقل کر کے یہاں کے مکینوں کے حقوق پر شب خون مارا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منتخب نمائندون کو چاہیے کہ اپنے عوام کی حقیقی نمائندگی کا حق ادا کرتے ہوئے عدالتی حکم کے تناظر میں گیس بندش پر آواز بلند کریں اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام کے ساتھ احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے اور آئے روز گیس بندش سے انہیں مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...