آرمی ،پولیس او ر عوام ایک پیج پر ہیں ،فیروز شاہ

آرمی ،پولیس او ر عوام ایک پیج پر ہیں ،فیروز شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد(نامہ نگار)پولیس سکول آف انٹیلی جنس ایبٹ آباد میں تربیت مکمل کرنے والے افسران کی تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ریٹائرڈ فیروز شاہ کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخواہ نے کہا کہ اس کورس کے بعد آپ پہلے سے زیادہ بہتر ہو ں گے کیونکہ یہ کورس میں بھی پہلے کر چکا ہوں یہ کورس آپ اور آپ کی سروس کیلئے بہت بہتر ہو گا۔ اس ٹریننگ کے بعد آپ فیلڈ میں ہر کام بہتر انداز سے کر سکتے ہیں۔ انٹیلی جنس سے نا واقفیت کی وجہ سے ہم پہلے بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ آپ کے پاس اتنی انٹیلی جنس ہونی چائیے تاکہ آپ دشمن کو پہچا ن سکیں۔آرمی ، پولیس اور عوام ا ب ایک پیج پرہیں۔ انشاء اللہ ہر سطح پر ہم کامیابی سے ہمکنار ہو ں گے۔انھوں نے سکول کے معیا ر کو بہت بہتر قرار دیتے ہوئے سکول کے ڈائریکٹر چوہدری اشتیاق سہیل وڑائچ اور ان کی پورے سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا اور تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارک باد پیش کیں اور اسناد تقسیم کیں۔