اقوام کی ترقی تعلیم ہی کی مرہون منت ہے،منتظر خان

اقوام کی ترقی تعلیم ہی کی مرہون منت ہے،منتظر خان

چارسدہ (بیو رو رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل معدنیات خیبر پختونخوا منتظر خان نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی تعلیم ہی کی مرہون منت ہے ۔ کسی بھی ملک کی ترقی تعلیم پر مضمر ہے ۔ طب کے علاوہ دیگر شعبوں میں بھی بچوں کو اعلی تعلیم دلائی جائے ۔ پاکستان تحفہ خدا وندی ہے جو کہ ہر قسم معدنیات اور وسائل سے مالا مال ہے ۔ ضرور ت اس بات کی ہے کہ اس سے استفادہ کیا جائے ۔ ان حیالات کا اظہار انہوں نے نیو اسلامیہ سکول اینڈ کالج میں یوم والدین و تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سکول کے ایم ڈی اویس مکرم ، پر نسپل فضل محمد خان ، مزمل خان کے علاوہ طلباء اور والدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ منتظر خان نے کہا کہ کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر رقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ۔ تعلیم ہی کی بدولت انسان ترقی کے منازل طے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہی سکولوں سے فار ع التحصیل طلباء آگے جا کر وطن عزیز کا نام روشن کر تے ہیں۔ والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے تعلیم و تریبیت پر توجہ دیں ۔ نجی تعلیمی اداروں میں نیو اسلا میہ سکول کی کار کر دگی مثالی ہے ۔ طلباء کو تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ان کو مثبت سر گرمیوں کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نہ صرف تعلیمی میدان بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی نمایاں مقام پیدا کر سکے ۔ تقریب سے سکول کے ایم ڈی اویس مکرم خان ، پرنسپل فضل محمد خان نے بھی خطاب کیا اور پو زیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کی ۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے ملی نعمیں اور ٹیبلو پیش کئے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...