سیلز ٹیکس کی سیکشن 40 بی کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرنے کا سلسلہ شروع

سیلز ٹیکس کی سیکشن 40 بی کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرنے کا سلسلہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ایبٹ آباد (نامہ نگار)ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد نے ہزارہ ڈویثرن میں سیلز ٹیکس میں کم وصولیوں کی رحجان کو روکنے کے لئے ایبٹ آباد ،ہری پور اور مانسہرہ میں واقع چند بڑے کاروباری مراکز پر سیلز ٹیکس کی سیکشن 40 بی کے تحت مانیٹرنگ ٹیمیں تعینات کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے،اس سے قبل ان کو قانونی طور پر اپنا واجب الادا ٹیکس ادا کرنے کے لئے متعدد مواقع فراہم کیے گئے ،تاہم ٹیکس گزاروں کی خاطر خواہ معاونت کی عدم موجودگی کی وجہ ے قومی خزانے کو سیلز ٹیکس کی مد میں بھاری نقصان ہو رہا ہے،لہذا آر ٹی او ایبٹ آباد نے ایسے افراد کے خلاف سیلز ٹیکس کی زیر دفعہ (چالیس بی)قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔کاروائی کی نتیجے میں اب تک ایبٹ آباد شہر میں کاغان سویٹ اینڈ بیکرز،مانسہرہ میں سنی سویٹس اینڈ بیکرز،اور ہری پور میں الجنت سویٹ ایند بیکرز کی مختلف شاخوں پرٹیمیں تعینات کی گئی ہیں جو ان اداروں کا سٹاک اور خریدو فروخت کا ریکارڈ کر ررہی ہیں۔آر ٹی ایوایبٹ آباد نے ایسے تمام کاروباری مراکز کوتنبیہ کی ہے کہ وہ اپنی سیلز ٹیکس ریکارڈ کو رضاکاارانہ طور پر قانون کی مطابق لے آیءں تو ان کی خلاف ا س طرع کا کوئی ایکشن نہیں لیا جائے گا،