سخاکوٹ ،واپڈا ملازمین کو ہیلتھ کیئر الاؤنس جاری کرنے کا مطالبہ

سخاکوٹ ،واپڈا ملازمین کو ہیلتھ کیئر الاؤنس جاری کرنے کا مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان) وفاقی وزیر پانی و بجلی، سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام فوری طور پر واپڈا ڈویژن درگئی کے ملازمین کو 15فی صد ہیلتھ کئر الاونس کی اجراء کا نوٹیفیکشن جاری کرے، ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ کرے، سٹاف کی کمی کے خاتمے کیلئے نئی بھرتی کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار واپڈا ہائیڈرو یونین درگئی کی دویژنل چیئرمین جاوید خان، ڈویژنل جنرل سیکرٹری طارق عظیم،سب ڈویژنل چیئرمین ملک نورزاد خان،جنرل سیکرٹری حیات محمد خان،شاہ حسین خان، آمجد علی، ارشاد خان، خان محمد، ظاہر سید، اعجاز خان اور دیگر نے اخباری بیان دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ سٹاف کی کمی کی وجہ سے ایک ایک بندے پر دس بندوں کا بوجھ ڈالا گیاہے جس کیو جہ سے واپڈا ملازم انتہائی ذہنی کرب اور تکلیف سے دوچار ہے اپنے گھر کے بچوں کیلئے وقت نہیں نکال پاتا،24گھنٹے ٹیکنیکل سٹاف ڈیوٹی دیتے ہیں، سہولیات نہیں ہے، نئے لوگوں کو بھرتی کیاجائے،ہیلتھ کیئر پالیسی میں ایک کمرہ ڈسپنسری جسمیں کسی قسم کی ادویات اور علاج معالجے کی سہولت مئسر نہیں کی وجہ سے سارے ملازمین کو 1500روپے کیش میڈیکل الاؤنس پر منجمد کردیا جو نہ صرف ظلم ہے بلکہ ملازمین کے درمیان فرق کی واضح مثال ہے جیسے فی الفور واپس لی جائے اور جو بھی ملازم کیش میڈیکل الاؤنس لیتا ہے ان کیلئے 15فی صد میڈیکل الاؤنس کا نوٹیفیکشن جاری کی جائے، نئی گاڑیاں فراہم کی جائے کیونکہ ایک ایک فیڈر جو سو، ڈیڑھ سو کلومیٹر پر مشتمل ہے پر فالٹ اٹنڈ کرنے اور مینٹینس پیدل نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر پانی وبجلی، سیکرٹری پاور ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام فوری طور پر ملازمین پر رحم کرتے ہوئے نئی بھرتی کروائے، 15فی صد میڈیکل لاؤنس کا نوٹیفیکیشن جاری کرے، نئے گاڑیوں سمیت دیگر سہولیات فراہم کرے تاکہ ملازمین عوام کو بہتر خدمات فراہم کر سکے۔