سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ڈاکٹر بخت جمال

سوات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ،ڈاکٹر بخت جمال

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان ) سابق ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر بخت جمال خان ایس زیڈ اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر شہزادہ برہان الدین حسرت اور سرجن ڈاکٹر سلطان سکندر نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اس ٹیلنٹ کو خصوصی تاجہ دینے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اس علاقے کی زرخیز زمین نے بہت سے نام اور اہم شخصیات پیدا کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چایئے جو زندگی کی مختلف شعبوں میں اس وقت نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز ٹی ایم اے مٹہ ہال میں سرجن ڈاکٹر سلطان سکندر کو ایس زیڈ اکیڈمی کی طر ف سے بہترین عوامی خدمات پر گولڈ میڈل دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے امجد علی سورج قا ری صدام حسین اذاہان برہان یحی ٰ خان شعیب حسرت اوردیگر نے بھی خطاب کی انہوں نے کہا کہ ہمیں ملکر معاشرے میں ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنا چایئے جو زندگی کی مختلف شعبوں میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر توڑی سی بھی توجہ دی جائے تو اس مٹی میں بہت دم ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت اعلیٰ حکومتی عہدوں پر مٹہ تحصیل کے لوگ موجود ہے جو اس علاقے کی حقیقی معنوں میں ترجمانی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سلطان سکندر اس وقت صحت کی میدان میں ایک اہم حثیت رکھنے والے ڈاکٹر ہے اس موقع پر ایس زیڈ اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر شہزادہ برہان الدین حسرت نے یہ بھی اعلان کیا کہ سال 2019کا گولڈ میڈل شعبہ صحافت میں دی جایئگی اس سے پہلے سرجن ڈاکٹر سلطان سکندر کو انکے شاندار عوامی خدمت اور کارکردگی پر گولڈ میڈل اور شیلڈ دیا گیا جس پر انہوں نے اور تمام مہمانوں نے ایس زیڈ اکیڈمی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور سرجن ڈاکٹر سلطان سکندر کو مبارکباد دی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...