مفتی حاکم علی حقانی کے والد انتقال کرگئے

مفتی حاکم علی حقانی کے والد انتقال کرگئے

نوشہرہ(بیورورپورٹ) جمعیت علماء اسلام اور متحدہ مجلس عمل ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی کے والد انتقال کرگئے مرحوم کو ان کے آبائی گاؤں مہمند ایجنسی غلنیئی میں سپرد خا ک کردیاگیا نماز جنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، ناظمین، جمعیت علماء اسلام کے قائدین ، کارکنوں، صحافی برادری اور معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی مرحوم شیررحمن مہمند پریس کلب کے صدر شاکر مہمند کے بھی والد تھے نوشہرہ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ کے امیر اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی سرپرست اعلیٰ قاری محمداسلم کی قیادت میں سینکڑوں کارکنوں ،ضلعی کابینہ کے اراکین نے بھی شرکت کی مرحوم کا رسم قل آج بروز پیر ان کے آبائی گاؤں غلنئی مہمند ایجنسی میں ادا کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...