نوجوان پی ٹی آئی کا قیمتی سرمایہ ہیں : احمد خان

نوجوان پی ٹی آئی کا قیمتی سرمایہ ہیں : احمد خان

مٹہ ( رحیم خان) پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان اور ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ تحصیل کے چیر مین بہادر خان نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان تحریک انصاف کا ایک قیمتی سرمایہ ہیں اور پاکستان تحریک انصاف اپنے اس قیمتی سرمایہ پر فخر کرتے ہیں انشاء اللہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف یہاں کی عوام کی اعتماد پر پورا اترکر دم لیں گے انشاء اللہ بہت جلد ایک ترقیاتی انقلاب کی اغازہونے والے ہیں عوام صبر کریں ابھی تو حکومت کا صرف چار مہنے بھی پوری نہیں ہوئے ہیں نوجوانوں کی مسائل اور روزگار کیلئے ترجیحی بنیادوں پر عملی اقدامات اٹھارہے ہیں سول انجینئرنگ کرنے والے نوجوان اپنے کاغذات جمع کریں ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز بہادر خان سٹی مٹہ میں بہادر خان کے حجرے میں پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں کی ایک اہم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر محمد عالم خان انصاف زلمی مٹہ کے صدر ذاکر خان سلطان ضلعی یوتھ کونسلر عدنان خان ملاکنڈ دویژن کے کوارڈینٹر محمد زاہد خان رحمان علی اشاڑوال سید ہارود زاہد اللہ اور دیگر نے بھی خطاب کی تقریب میں موجود نوجوانوں نے انکو درپیش مسائل اور مشکلات قائدین کی سامنے پیش کی اس موقع پر احمد خان نے کہا کہ اس وقت وزیر اعلیٰ کے خصوصی فنڈز کی ساٹھ کروڑ روپے کی ترقیاتی کاموں پر اغاز ہونے والے ہیں جس میں زیادہ تر علاقے میں پینے کی پانی اور سڑکوں کی منصوبے شامل ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو صبر کرنا ہوگا انشاء اللہ یہاں پر تقریاتی انقلاب شروع ہونے والے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نے جو اعتماد کیا ہم عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اور پاکستان تحریک انصاف عوام کی اعتماد پر پورا اتر کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ عوام نے یہاں پر عملی تبدیلی کیلئے اپنا کام کیا ہے اب انشاء اللہ عوام کی منتخب وزیر اعلیٰ اور وہ عوام اور علاقے میں انقلابی کام کرکے عوام کیساتھ اپنا رشتہ مذید مضبو ط بنائیں گے انہوں نے کہا انشاء اللہ کسی کی ساتھ زیادتی نہیں ہوگی اور تمام کام میرٹ اور بلاتفریق ہوگی کیونکہ یہ پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم عمران خان کے اور وزیر اعلیٰ محمود خان کے ویژن ہیں اور ہم یہ ویژن انشاء اللہ عملی ثابت کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی مسائل اور مشکلات کو ختم یا کم کرنا حکومت کا اولین ترجیح ہیں اور اس پر خصوصی کام شروع ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان کو انکے عزت ہر صورت میں دی جایئگی اور جو نئے لوگ پارٹی میں شامل ہونگے وہ بھی مقامی کارکنان کی مشاورت سے شامل ہونگے انہوں نے کہا کہ کارکنان کی اجازت کی بغیر کسی بھی نئے شخص یا خاندان کو پارٹی میں شامل نہیں کرینگے اور یہی وجہ ہیں کہ متعدید بڑے بڑے خاندانوں اور اہم شخصیات کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت نہیں ہوئی ہیں اور ائندہ بھی نہیں ہوگی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...