پیپلز ایس ایف راشد آفریدی کی پشاور پریس کلب کی کابینہ کو مبارکباد

پیپلز ایس ایف راشد آفریدی کی پشاور پریس کلب کی کابینہ کو مبارکباد

پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈر یشن کے صو بائی صدرراشد آفریدی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمد نعیم خان اور د یگر کابینہ نے گزشتہ روز پشاور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں کا میاب ہونے والے صدر سید بخارعلی شاہ باچا ، نائب صدر انیلہ شا ہین ، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ،جا ئنٹ سیکرٹری سبطین بخاری ، فنانس سیکرٹری جمیل خان مہمنداور گورننگ باڈی کے عہدیداران کو کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ صحافیوں نے نومنتخب کابینہ کے ارکان پر جس اعتما د کا اظہار کیا ہے وہ اس میں پورا اتریں گے اور اپنے تمام صلاحیتوں کو برؤے کار لا تے ہو ئے ان کے مسائل کے حل اور فلاح و بہبودکیلئے ہر فورم پر آواز اٹھا ئے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے قلم سے وابستہ افراد کو مسائل لا کھڑا کر دیا ہے اور ان سے قلم چھینے کی کوشش کر ر ہے ہیں کیونکہ ملک میں صحافت واحد پیشہ ہے جو مظلوموں کی آواز بن کر ان کی نشاندہی کر ر ہے ہیں لیکن موجودہ حکومت ان سے یہ حق چھین کر ان کو بے روزگار کر ر ہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...