پختون ایس ایف کے رہنماؤں کی پی پی ایس کی نو منتخب ارکان کو مبارکباڈ
پشاور(سٹی رپورٹر)پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی ر ہنما ؤں تاج وزیر،ریاض مروت ،شیر آفریدی ڈاکٹر عمران آ فریدی نے پشاور پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں نو منتخب ممبران کو مبا ر ک دی۔انہوں نے کہا کہ صحافت ملک کا چوتھا ستون ہے اور ہمیشہ حقائق کو سب کے سامنے لاتے ہیں ہر مشکل گھڑی میں اپنے فرائض بخوبی سے سرانجام دیا ہے انہوں نے پر یس کلب کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے صدر سید بخار علی شاہ باچا،نائب صدر انیلہ شاہین ،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال ،جا ئنٹ سیکرٹری سبطین بخاری اور فنانس سیکرٹری جمیل خان مہمند اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ پر یس کلب کے نو منتخب ممبران دیگر ساتھیوں کو آگے لے کر ان کے مسائل کو حل کر نے کی کوشش کر ینگے۔ اگر یہ اپنے فرائض منصبی بااحسن انجام دیں تو ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے ، صحافیوں کی جو ذمہ داریاں بنتی ہیں انہیں خوش اسلوبی سے سر انجام دینا چاہیے صحافی جو معاشرے کی برائیوں کو اجاگر اور اچھائیوں کو تقویت دے کر اپنا کلیدی کردار ادا کررہے ہیں ۔