سخاکوٹ ،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر تعمیراتی کام شروع کردیا

سخاکوٹ ،عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر تعمیراتی کام شروع کردیا

سخاکوٹ( نمائندہ پاکستان)عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت سڑک پر کام شروع کردیا۔ مخیر حضرات سے امداد کی اپیل۔علاقے کے مریضوں کو بے وقت موت سے بچایاجائے، طلبہ وطالبات کو روزانہ تکلیف دہ سفرسے چھٹکارا دلانے میں اللہ کی دی ہوئی مال سے کرش، ریت، بجری، سیمنٹ جو بھی ممکن ہوسکے حصہ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق سڑکیں بنانا حکومت کاکام ہے لیکن جب ایک عشرے سے اوپر ہونے پر لاکھوں لوگوں کی گزرگاہ اکھڑ کر کھڈے در کھڈے بن جائیں،مریض راستے میں دم توڑنے لگے،سڑک کنارے آباد گاؤں کے لوگ مٹی کی دھول سے مختلف بیماریوں میں جھکڑجائے،کوئی گاڑی والے ٹیکسی پر جانے کو تیار نہیں ہوتا، علاقے کے اپنی گاڑیاں کھٹارہ بن جائے ایسے میں عوام اپنی مدد آپ کے تحت سڑک بنانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔انہی تکالیف اور مسائل کی وجہ سے سحر ویلفئر آرگنائزیشن بائیزوخرکی کی صدر حاجی افضل خان ، فرید خان ،شاد محمد خان نے علاقہ عوام کی توسط سے خدو پل سے لے کر بائیزوخرکی تک تقریباً 5کلومیٹر سڑک بنانے کا تہیہ کرلیااور عوام کی طرف سے دئیے گئے رقم پر کام کاآغاز کردیا۔ جو کہ نہ صرف ایک تاریخی روایت بنائی،بلکہ لاکھو ں لوگوں کی دعائیں لینے کیلئے انہوں نے کمر کس لی۔چونکہ سڑک کا فاصلہ اور اس پر آنے والی لاگت انتہائی زیادہ ہے چند بندوں کی بس کی بات نہیں، اس لئے انہوں نے صاحب مال مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ جس کو اللہ نے دی ہو اور سڑک چونکہ راستہ ہے اور ایک صدقہ جاریہ ہے اپنی طرف سے مکمل چھان بین، معلومات کرنے اور مکمل تصدیق کے بعد کرش کی شکل میں، ریت، بجری، سیمنٹ کی شکل میں ہو یا مزدروں کو دہاڑی دینے کی شکل میں ہو جو کچھ بھی ہوسکے اپنا حصہ ڈال کر آخرت کوسنوارے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...