ڈیرہ ،خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا‘مقدمہ درج

ڈیرہ ،خواجہ سراء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا‘مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)لغاری گیٹ کے قریب تلخ کلامی کے بعدخواجہ سراء کو فائرنگ کرکے زخمی کردیاگیا‘مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمیں لغاری گیٹ کے قریب تاج پلازہ کے سامنے توصیف آباد کے رہائشی لعل نے فائرنگ کرکے ظفرخان عرف پائل نامی خواجہ سراء کوزخمی کردیا۔ ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگیا۔واقعے کی اطلاع پر اے ایس پی سٹی ناصرمحمودپولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اورانہوں نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ شروع کردیا۔ سٹی پولیس نے خواجہ سراء کی رپورٹ پرملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...