پشاور پریس کلب کے انتخابات میں سید بخاری شاہ چھٹی مرتبہ صدر

پشاور پریس کلب کے انتخابات میں سید بخاری شاہ چھٹی مرتبہ صدر

پشاور(سٹی رپورٹر)پشاور پر یس کلب کے انتخابات 2019مکمل ہو گئے الیکن کمیٹی کی جانب سے جار ی کردہ نتا ئج کے مطابق صدارتی امیدوار سید بخار شاہ ،159ووٹ لیکر چھٹی مرتبہ صدر منتخب ہو گئے ہیں انکے مد مقابل امیدوار یوسف علی 103ووٹ حا صل کر سکے نا ئب صدارت کے عہدہ پر انیلہ شاہین 135ووٹ لیکر کامیاب ہو ئیں ان کے مد مقابل فقیر حسین نے 106ووٹ لئے جنر ل سیکرٹری کی نشست پر ظفر اقبال 127ووٹ لیکر کامیاب ہو ئے جبکہ ان کے مد مقابل عماد و حید نے 124ووٹ حا صل کر سکے جبکہ جا ئنٹ سیکرٹری کے نشست پر سبطین بخار ی اور فنانس سیکر ٹر ی کے عہد ے پر جمیل خان مہمند کا میاب ہو ئے ۔جبکہ گورننگ باڈی کیلئے نا صر حسین ،محمود جان بابر ، آ صف نثا ر غیا ثی ، احتشام طور و ،عالمگیر خان ، ر یا ض داؤد زئی ،احتشام خان ،کاشف الد ین سید ،عمیر یاسر اور شہزادہ فہد کا میاب ر ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...