رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے گیس لو پریشر کے حوالے سے حکام سے وضاحت طلب کر لی

رکن قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے گیس لو پریشر کے حوالے سے حکام سے وضاحت طلب کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹاف رپورٹر)ممبر قومی اسمبلی سوات سلیم الرحمن نے سوئی گیس لو پریشر کے خاتمے کیلئے حکام کو طلب کر لیا ، دو دن میں 12 انچ پائپ لائن کو اوڈیگرام گیس اسٹیشن سے جائنٹ کرنے کے بعد مسئلہ حل ہو جائے گا ، ایس این جی پی ایل کے پراجیکٹ ایکسیئن نے ممبر قومی اسمبلی کو تفصیلی بریفنگ دیدی،ایم این اے سلیم الرحمن نے ایکسیئن ہائی وے کو بھی سلام پور گیس لائن بچھانے کیلئے این او سی جاری کرنے کی ہدایت کر دی اور اس کے ساتھ ہی محکمہ ہائی وے اور سوئی گیس حکام سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ طلب کرتے ہوئے واضح کیا کہ مفاد عامہ کے منصوبوں کو برق رفتاری کے ساتھ مکمل کیاجائے تاکہ عوام کے مشکلات کا ازالہ ہو سکے ، گزشتہ روز ممبر قومی اسمبلی سوات سلیم الرحمن نے اپنی رہائش گاہ واقع گل کدہ سوات میں سوئی گیس لو پریشر کے خاتمے اور دیگر منصوبوں کے حوالے سے حکام کو طلب کرکے ان سے وضاحت مانگ لی جس پر SNGPL کے پراجیکٹ ایکسیئن انجینئر سہیل نے بتایا کہ دو دنوں کے اندر 12 انچ پائپ لائن جو کہ مردان سے 104 کلو میٹر تک بچھایا گیا ہے کو اوڈیگرام کے مقام پر گیس اسٹیشن سے جائنٹ کر لیا جائے گا جس سے پورے سوات میں سوئی گیس لو پریشر اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پائپ لائن پر برق رفتاری کے ساتھ کام جاری ہے اور تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمن نے ایکسیئن ہائی وے سجاد خان کو بھی اسلام پور سوئی گیس لائن بچھانے کیلئے اجازت نامہ جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فوری طور پر سلام پور اور ملحقہ علاقوں کو سوئی گیس لائن بچھانے پر کام شروع کیا جائے اور برق رفتاری کے ساتھ اس منصوبے کومکمل کیا جائے انہوں نے واضح کیا کہ سوئی گیس اور بجلی کے حوالے سے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور کام میں مقدار اور معیار پر بھی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا