تاجر برادری پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ،شوکت مبارک

تاجر برادری پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ،شوکت مبارک

پشاور( سٹی رپورٹر)پشاور تاجر اتحاد کا اجلاس گزشتہ روز زیر صدارات مجیب الرحمن پشاور منعقد ہوا جس میں شوکت علی مبارک، میاں اختر، شوکت ہمدرد، شوکت علی مبارک، شاہد غفور، حاجی امین، ، محمد شوکت، فہیم شاہ، موسیٰ رحمت، ظفر منہاس، افتاب احمد، ملک ثناء اللہ اور دیگر صدور نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ اجلاس کے شرکاء نے سی سی پی او قاضی جمیل، ایس ایس پی اپریشن جاوید اقبال، ، ایس پی کینٹ، تھانہ غربی کے ایس ایچ او او دیگر پولیس افسران کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے کہا کہتاجر برادری پولیس کے ساتھ ہر ایک ممکن تعاون کیلئے کھڑے رہے ینگے اور شہر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ کرینگے انہوں نے کہا کہ پولیس کی کاوشوں سے شہر کے اندر ایک پرامن ماحول میں تاجر برادری اپنا کروبار کرہے ہیں انہوں نے کہا کہ کینٹ ایرا میں وی آئی پی مومنٹ زیادہ ہوتی ہے جس کیلئے بھاری نفری کی ضرورت ہوتی ہے اور تھانہ غربی میں پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سے ان کو مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ تھانہ غربی میں پولیس نفری کو بڑھا دیا جائے اور دوسرے تھانوں کی طرح غربی تھانے کو اپ گریڈ کیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...