رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کا وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات

رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران کا وزیراعلیٰ محمود خان سے ملاقات

  



پشاور(سٹاف رپورٹر) صوبہ خیبرپختونخوا کے قائمہ کمیٹی برائے معدنیات کے چیئرمین ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے پشاورمیں صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمودخان سے واساپراجیکٹ کے ذمہ داروں کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ، وفد میں واساپراجیکٹ کے سی ای او شیدامحمد ، چیئرمین اخترخان ، ایڈمن آصف سلیم اور پی ٹی آئی سوات کے پریس سیکرٹری وبانی رہنما فضل ربی بھائی شامل تھے ، اس موقع پر عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ محمودخان کی توجہ واسا پراجیکٹ کو پورے تحصیل بابوزئی تک وسعت دینے ، پراجیکٹ کو فنڈ جاری کرنا، واسا کومزید فعال بنانے اور سوات میں بعض سرکاری دفاترمیں کرپشن اوربدعنوانیوں کی طرف مبذول کرائی جس پر وزیراعلیٰ محمودخان نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ واسا کوپورے تحصیل بابوزئی تک وسعت دینے کی پہلی ہی منظوری دی گئی ہے اس پرعملدرآمد کویقینی بنائی جائے، وزیراعلیٰ نے واساکو فنڈ جاری کرنے کی بھی ہدایت کی اور عزیز اللہ گران خان کی اس بات سے اتفاق کیا کہ واسا کو مزید فعال بنایاجائیگا۔ انہوں نے عزیز اللہ گران کویقین دلایا کہ سوات سمیت پورے صوبہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی ادارے اورسرکاری دفاترمیں کرپشن برداشت نہیں کرینگے ، کرپشن کیخلاف جہاد جاری رہیگا، اورکسی بھی کرپٹ لوگوں کی کرپشن پرخاموشی اختیارکرنے کے بجائے ان کے خلاف کارروائی کرینگے ، جس پر عزیز اللہ گران نے وزیراعلیٰ محمودخان کاشکریہ اداکیا اورواسا پراجیکٹ کی فعالیت اوردائیرہ پورے تحصیل تک بڑھانے کو عملی جامہ پہنانے کووزیراعلیٰ کی عوام دوست پالیسی قراردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...